ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تملناڈوکو پانی کی اجرائی کے خلاف میسورو اور منڈیا کے کسانو ں کا احتجاج

تملناڈوکو پانی کی اجرائی کے خلاف میسورو اور منڈیا کے کسانو ں کا احتجاج

Wed, 09 Aug 2017 22:13:18    S.O. News Service

میسورو۔ 9اگست (ایس او  نیوز ) میسورو اور منڈیا اضلاع میں کسانوں نے تمل ناڈو کو دریائے کاویری کے پانی کی اجرائی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھا اور کہا کہ ان دونوں اضلاع میں آبپاشی کیلئے پانی فراہم کیا جائے ۔ شوگر کین گروورس اسوسی ایشن نے ننجن گوڑ کے ہلاہلی میں ٹاملناڈو کوکبینی سے پانی کی اجرائی روکنے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔ان کسانوں نے اوٹی ' میسورو شاہراہ میں رکاوٹ پیدا کردی اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہو ں نے حکومت سے خواہش کی کہ ڈاکٹر سوامی ناتھن کمیٹی کی رپورٹ پر عمل کیا جائے اور ان کے مطالبات پورے کئے جائیں۔ کے شنکر ' کے سدیش اوردوسرے اس موقع پر موجود تھے ۔اسی دوران منڈیا میں موافق کنڑ تنظیمو ں نے تمل ناڈوکو پانی کی اجرائی کے خلاف خالی تالابوں کے پشتوں میں خود کو آدھا دھنساکر انوکھا احتجاج کیا اور ان نہروں کے لئے پانی کی اجرائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ ان ریزروائرس میں پانی کا کم ذخیرہ ہونے اور بارش کی ناکامی کے باوجود بالائی ریاست کو پانی کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں کرناٹک کی ریاستی حکومت کسانوں سے دغا بازی کررہی ہے ۔


Share: